پالی کیلے:ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف دے دیا۔
سری لنکا کے شہر کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں جاری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ، بھارت کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 266 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 4، حارث روف اور نسیم شاہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
پہلی وکٹ 15 رنز پر گری جب کہ 66 رنز کے مجموعی اسکور تک بھارت کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے تاہم بعد میں آنے والے ایشان اور پانڈیا کریز پر جم گئے اور اسکور کو کافی آگے لے گئے۔
بھارت کی پانچویں وکٹ 204 کے مجموعی اسکور پر گری جب ایشان کشان 81 گیندوں پر 82 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ہارڈیک پانڈیا 239 کے مجموعی اسکور پر 87 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی نے ویرات کوہلی، روہت شرما، ہارڈیک پانڈیا اور رویندرا جدیجا کو جبکہ حارث رؤف نے شبمن گِل، شیرس ایر، ایشان کشان کو پویلین بھیجا۔ نسیم شاہ نے شردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ کی وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.