کولمبو:ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث روک دیاگیا جو دوبارہ شروع ہوگیا۔ پاکستان کی تیسر ی وکٹ بھی گر گئی ۔
بھارت کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں 11 اوورز میں پاکستان کی 44 رنز پر دو وکٹیں گرچکی ہیں۔ امام الحق 9 اور بابراعظم 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ میچ روکے جانے سے قبل فخر زمان 14 اور محمد رضوان ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ بھارت کے جسپریت بمراہ اور ہارڈیک پانڈیا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت نے ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی سنچریوں کی بدولت پاکستان کو جیت کیلئے 357 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔ بھارت نے 50 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔ پاکستانی بولرز آج کے دن کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے شاندار سنچریاں بنائیں۔کولبو میں اتوار کو بارش کے باعث ملتوی کیا گیا میچ آج پیر کو ریزرو ڈے میں بھی تاخیر سے شروع ہوا۔ بھارتی ٹیم نے 24.1 اوورز میں 147 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر اپنی بیٹنگ شروع کی۔قبل ازیں پاکستان اور بھارتی ٹیم کے اسٹیڈیم پہنچتے وقت بارش شروع ہوئی اور چند گھنٹوں بعد بارش تھم گئی تاہم اوورز میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔
گزشتہ روزقومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے 24.1 اوورز کھیلے تھے جبکہ اوپنر روہت شرما 56 اور شبمن گل 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔ شاداب اور شاہین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.