نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 2 ہزار 729 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 56 ہوگئی ہے۔
سندھ میں کورنا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار 735 ،پنجاب میں ایک لاکھ 26 ہزار 526 ، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 404 اور بلوچستان میں 17 ہزار 696 ہے۔اسلام آباد میں 34 ہزار 300، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 775 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار 620 ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے مزید 71 افراد کی جانیں لے لی لیں ، جس کے بعد ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 8 ہزار 8724 ہوگئی ہے۔
اب تک پاکستان میں کورونا سے سب سے زیادہ جانی نقصان پنجاب میں ہوا ہے جہاں اس مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار 320 ہے۔ سندھ میں 3 ہزار 132، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 455، بلوچستان میں 173 ، اسلام آباد میں 358، آزاد کشمیر میں 188 جب کہ گلگت بلتستان میں اس وبا سے 98 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.