عالمی وباء کی دوسری لہر میں تیزی کے پیش نظر بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔کورونا ٹیسٹ کی شرط کے حوالے سے ممالک کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق کیٹگری اے میں شامل 21 ممالک سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا گیا، جن ممالک سے آنے والے شہریوں کو کورونا ٹیسٹ کرانے سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے ان میں آسٹریلیا،چین،کیوبا، فن لینڈ،آئس لینڈ، فجی، جاپان، قازقستان، لاؤس اور ملاوی شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ،جنوبی کوریا، سعودی عرب، مالدیپ، سری لنکا، روانڈا، نامیبیا، سینی گال اور ویت نام سے سے آنے والے مسافروں کو بھی کورونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں، کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی رپورٹ لازم قرار دیا گیا ہے۔
کیٹگری بی میں شامل ممالک سے پاکستان آنے والوں کیلئے سفر سے 96 گھنٹے قبل کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے، ڈنمارک سے آنے والے مسافر آمدسے قبل اور پاکستان پہنچ کر دوبارہ ٹیسٹ کروائیں گے۔
Comments are closed.