کورونا وائرس کی تیسری لہر ہرگزرتے دن کے ساتھ تباہ کن ثابت ہو رہی ہے، پاکستان میں وباء سے متاثرہ 105 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جب کہ پانچ ہزار تین سو سے زائد نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ملک کے اندر کورونا وائرس کی صورتحال، وباء کی روک تھام کے لئے اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 54ہزار948 کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5ہزار312 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں ایکٹیو کورونا کیسز کی تعداد 69ہزار811 تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 105 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے، جس کے باعث اس وباء سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 15ہزار229ہوگئی ہے، گزشتہ روز پنجاب میں 58 اورخیبرپختونخوا میں34مریض جان بحق ہوئے، گوجرانوالہ میں 88 فیصد اورملتان81فیصد وینٹی لیٹر بھر چکے ہیں۔
Comments are closed.