کورونا سے 40 اموات،ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں،مثبت کیسز شرح 6.30 ریکارڈ

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے موقع پرکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کیسز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 34 ہزار216 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2ہزار 158 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 40 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا، جس کے بعد ملک میں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد22 ہزار928 ہوگئی، پنجاب میں10 ہزار 906 اور سندھ میں5 ہزار 784 اموات ہوئیں،‏ خیبرپختونخوا میں یہ وبا 4 ہزار 402 زندگیاں نگل گئی، ‏اسلام آباد میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 788ہے، بلوچستان میں 320، ‏گلگت بلتستان122 جب کہ ‏آزادکشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 606 ہوگئی۔

پنجاب میں 3 لاکھ 51 ہزار 592 افراد متاثر ہوئے، سندھ میں متاثرین کی تعداد3 لاکھ  61ہزار160 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 41 ہزار 288، بلوچستان میں 29 ہزار 301 افراد افراد اس وبا سے متاثر ہیں، اسلام آباد میں 85 ہزار179، آزادکشمیر میں 22 ہزار538 افراد میں اب تک وائرس سے تصدیق ہو چکی ہے، گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد7551ہوگئی۔

Comments are closed.