اسلام آباد: دشمن کے مزید ٹھکانے نشانے پر آگئے ، پاکستان نے فتح ون ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ فتح ون راکٹ سسٹم روایتی وار ہیڈ لےجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجربے سے دشمن پر گہری ضرب لگانے کی صلاحیت میں مزید بہتری آئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخارکے مطابق پاکستان نے ملکی طور پر تیار کردہ گائیڈڈ ملٹی راکٹ لانچ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے، راکٹ سسٹم فتح ون کامیابی کیساتھ روایتی وار ہیڈ اپنے ہدف تک لےجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صدر مملکت، وزیراعظم ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اورانجنئیرز کو مبارک باد دی ہے۔
Comments are closed.