سکولز کھولنے، امتحانات موخر اورچھٹیاں کم کرنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا

حکومت اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی کے درمیان مذاکرات میں میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ نہ ہوسکا، وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سکول کھولنے، مارچ کے امتحانات موخر، موسم گرما کی تعطیلات میں کمی کا فیصلہ این سی او سی کی مشاورت سے 4 جنوری کو کیا جائے گا۔

حکومت اور پرائیویٹ سکولز کی سپریم کونسل کے درمیان مذاکرات وفاقی وزیر تعلیم کے اسلام آباد دفتر میں ہوئے۔ حکومتی وفد میں وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود، پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ اکرام، چیئرپرسن پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) جب کہ پرائیویٹ اسکولز کی سپریم کونسل کے وفد میں افضل بابر، حافظ بشارت، ابرارخان، ناصرمحمود شریک تھے۔

پرائیویٹ سکولز سپریم کونسل نے بتایا کہ ملک بھر میں نجی تعلیمی ادارے 11 جنوری کو کھولنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت سکولز مالکان کی مشکلات کو سمجھے اور انکے حل کیلئے اقدامات کرے، وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ مارچ میں ہونے والے امتحانات موخر، موسم گرما کی تعطیلات میں کمی کی تجویز ہے تاہم اس کا فیصلہ این سی او سی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم و تربیت شفقت محمود نے کہا کہ تین چار روز کا وقت دیں، 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوگا جس سکولز کھولنے سے متعلق فیصلہ کریں گے،

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کی تجاویز کے بغیر تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے، بچوں، اساتذہ اور عملے سب کی صحت کو دیکھنا ہے، وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا،نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک ہے، انہیں پیکج دے رہے ہیں۔

Comments are closed.