قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ بابر اعظم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بولنگ قومی ٹیم کی کامیابی کا مرکز رہیں۔
لاہور میں فیصلہ کن مقابلہ
لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس اہم میچ سے قبل گراؤنڈ میں ڈینگی اسپرے کیا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو مؤثر ثابت ہوا
جنوبی افریقہ کی بیٹنگ
مہمان ٹیم جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 139 رنز بنائے۔
ریزاہینڈرز نے 34، کپتان ڈونووان فریرا نے 29، ڈیوالڈ بریوس نے 21 اور اینڈائل سمیلنے 13 رنز بنائے۔
کوربن بوش 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ جنوبی افریقہ کے تین کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی
قومی بولرز نے نپی تلی کارکردگی دکھائی۔
شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف اور ڈیبیو کرنے والے عثمان طارق نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
حریف ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچنے کا کوئی موقع نہ دیا گیا۔
ہدف کا تعاقب
140 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا،
اوپنر صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
تاہم بابر اعظم اور سلمان علی آغا نے شاندار پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔
سلمان علی آغا نے 33 اور بابر اعظم نے 68 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل
پاکستان کی کامیابی اور سیریز کی فتح
اگرچہ حسن نواز صرف 5 اور محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے،
لیکن قومی ٹیم نے 19ویں اوور میں ہدف مکمل کرلیا۔
یوں پاکستان نے فیصلہ کن میچ 7 وکٹوں سے جیت کر سیریز اپنے نام کرلی۔
شائقین کرکٹ کی خوشی اور ٹیم کی پذیرائی
میچ کے اختتام پر اسٹیڈیم میں شائقین نے “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے ٹیم کا استقبال کیا۔
کرکٹ ماہرین نے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا۔
Comments are closed.