پاکستان سینئر سفارتکار سے محروم، لاس اینجلس میں قونصل جنرل عبدالجبار میمن انتقال کرگئے

پاکستان ایک سینئر اور بہترین سفارت کار سے محروم ہو گیا، امریکی ریاست لاس اینجلس میں تعینات پاکستانی قونصلر جنرل عبدالجبار میمن انتقال کر گئے۔

پاکستانی قونصل خانہ لاس اینجلس کی جانب سے قونصلر جنرل عبدالجبار میمن کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے، امریکا کیلئے پاکستان کے نئے سفیر مسعود خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ عبدالجبار میمن نہ صرف بہترین سفارت کار تھے بلکہ نہایت اچھے انسان بھی تھے، پاکستان اور بیرون ممالک سفارت کار اس بڑے نقصان پر غمزدہ ہیں۔ انہوں نے عبدالجبار میمن کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔

عبدالجبار میمن نے دسمبر 1990 میں سول سروس جب کہ جولائی 1993 میں فارن سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے وزارت خارجہ اسلام آباد میں مختلف اہم عہدوں فرائض انجام دیئے، انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر افغانستان، اسٹیبلشمنٹ4، ڈائریکٹر مشن سروسز، ڈائریکٹر جنرل یورپ اور ڈی جی افغانستان کے طورپر خدمات انجام دیں۔

عبدالجبار میمن پاکستان ایمبیسی سپین میں تھرڈ سیکرٹری، مصر میں پاکستانی ایمبیسی میں فرسٹ سیکرٹری/ قونصلر جب کہ جنوبی افریقا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر بھی تعینات رہے، وہ 21 دسمبر 2015 کو لاس اینجلس میں بطور قونصلر جنرل تعینات ہوئے تھے۔

Comments are closed.