سنگا پور میں پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے سنگاپور کی وزیر برائے ماحولیات و استحکام گریس فو سے ملاقات کی۔
پاکستانی ہائی کمیشن سنگا پور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے سنگاپور کی وزیر برائے ماحولیات و استحکام سے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر بات کی۔
بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور سنگا پور کے مابین ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی اور آبی تحفظ کے شعبوں میں ممکنہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.