پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر شعیب بشیرکو آخر ویزا مل ہی گیا

انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے سخت ردعمل کا اظہار

پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر شعیب بشیر ویزا کے اجراء میں تاخیرکی وجہ سے اب بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ اس واقعے پر انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔شعیب بشیر بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹسٹ میچوں کی سریز کے تحت جمعرات 25 جنوری کو حیدرآباد میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے تھے۔ لیکن آف اسپنر بشیر اب وشاکھاپٹنم میں بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔
انگلینڈ کرکٹ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ بشیر اس ہفتے کے اواخر تک بھارت کا سفر کرنے اور ٹیم میں شامل ہونے والے ہیں۔ بورڈ نے مزید کہا کہ،”ہمیں خوشی ہے کہ مسئلہ اب حل ہو گیا ہے۔”
شعیب بشیر کو بھی انگلینڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ گزشتہ اتوار کو ابوظہبی سے حیدرآباد پہنچنا تھا لیکن انہیں ہوائی اڈے پر ہی روک دیا گیا کیونکہ نئی دہلی نے ان کا ویزا جاری نہیں کیا تھا۔ اس وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے قبل ہی بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ تنازع کا شکار ہو گیا۔
انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے ان واقعات کو “انتہائی مایوس کن” قرار دیا جب کہ برطانوی حکومت کے ترجمان نے بھی پاکستانی نژاد برطانوی کھلاڑی کے ساتھ “منصفانہ” سلوک کا مطالبہ کیا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.