راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی، جنوبی افریقا نے آسانی سے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کرتے ہوئے دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
پاکستان کی بیٹنگ
راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی۔ قومی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس کے بعد جنوبی افریقا کو فتح کے لیے 68 رنز کا ہدف ملا۔
پروٹیز نے محض 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے میچ اور سیریز برابر کر دی۔
بابر اعظم کی نصف سنچری
پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 94 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی، مگر جلد ہی کپتان بابر اعظم صرف ایک رن کا اضافہ کر کے 50 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
وکٹ کیپر محمد رضوان بھی ایک بار پھر ناکام رہے اور محض 18 رنز بنا سکے۔
بلے بازوں کی قطار
نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور آصف آفریدی بغیر کھاتہ کھولے ہی آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا نے 28 رنز کی مزاحمت کی جبکہ ساجد خان نے 13 رنز بنائے۔
پاکستان کی ٹیم 138 رنز پر آؤٹ ہوئی۔
پروٹیز کی آسان فتح
جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 42 رنز بنائے، ریان ریکلٹن 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ ٹرسٹن سٹبس بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔
سمن ہارمر کا تباہ کن اسپیل
جنوبی افریقا کے اسپنر سمن ہارمر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ کیشو مہاراج نے 2 اور کگیسو ربادا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستانی ٹیم کا مجموعی بیٹنگ اور بولنگ تاثر انتہائی کمزور رہا، جس پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کیا۔
Comments are closed.