پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، نمبر گیم مکمل ہونے کا دعویٰ
لاہور کے مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں 186 اراکین شریک ہوئے، فواد چودھری
لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ آج چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے پی ٹی آئی اور ق لیگ پنجاب کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 186 ارکان شریک ہوئے۔
عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے 186، اس وقت تمام ارکان کپتان کی تقریر سن رہے ہیں۔
اللہ کا شکر 186 اور اس وقت تمام کپتان کی تقریر سن رہے ہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 21, 2022
سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں 186 اراکین شریک ہوئے۔
لاہور میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، اس وقت اجلاس میں 186 اراکین شامل ہیں عمران خان کچھ دیر میں خطاب کریں گے pic.twitter.com/Q1e6LSmCDW
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 21, 2022
وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب کل پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی و ق لیگ کے متفقہ امیدوار پرویز الہیٰ ہیں۔
Comments are closed.