پیمرا نےاعظم سواتی کی تقریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی
ٹی وی چینلز نے بھی اعظم سواتی کی تقریر کو کسی ادارتی کنٹرول، ڈیلے نظام کے بغیر نشر کیا، ٹی وی چینلز نے عدالت عالیہ اور عظمی کے احکامات، پیمرا قوانین اور لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے، اعظم سواتی کی پریس کانفرنس، میڈیا کوریج، بیان یا ٹکرز کے چلانے پر بھی پابندی ہوگی، ٹی وی چینلز پر سینیٹر اعظم خان سواتی کو ٹاک شو میں مدعو کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔اگر کسی ٹی وی چینل نے احکامات کیخلاف ورزی کی تو بغیر شوکاز نوٹس، لائسنس معطل کر دیا جائے گا،پیمرا کا نوٹس
اسلام آباد : پیمرا نےاعظم سواتی کی تقریر نشر یا تقریر کی ریکارڈنگ نشر مکرر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پیمرا کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اعظم سواتی کی پریس کانفرنس، میڈیا کوریج، بیان یا ٹکرز کے چلانے پر بھی پابندی ہوگی، ٹی وی چینلز پر سینیٹر اعظم خان سواتی کو ٹاک شو میں مدعو کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔اگر کسی ٹی وی چینل نے احکامات کیخلاف ورزی کی تو بغیر شوکاز نوٹس، لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔
پیمرا نے اعظم سواتی کی تقریر کو ریاستی اداروں کیخلاف بے بنیاد الزام تراشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چینلز نے بھی اعظم سواتی کی تقریر کو کسی ادارتی کنٹرول، ڈیلے نظام کے بغیر نشر کیا، ٹی وی چینلز نے عدالت عالیہ اور عظمی کے احکامات، پیمرا قوانین اور لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔ نوٹس مفاد عامہ، امن و امان کی صورتحال، نفرت انگیز تقاریر روکنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
پیمرا کے نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ نفرت انگیز مواد، نظریہ پاکستان، ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
Comments are closed.