عمران خان کی کال پرلاہور،اسلام آباد اور کراچی میں عوام کا احتجاج

لاہور کے لبرٹی چوک،اسلام آباد کے ایف نائن پارک،کراچی میں شارع فیصل اور نرسری سٹاپ پرخواتین،بچے بڑے سبھی نکل آئے،نعرے بازی،عوامی مینڈیٹ پر شبخون مارا گیا:کارکن،یہ غیرقانونی فیصلہ ہے، پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات کے بعد احتجاج کی کال پر تمام بڑے شہروں میں لوگ سڑکوں پرنکل آئے۔

لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے پارٹی پرچم اٹھا کر لبرٹی چوک میں احتجاج کیا۔اسلام آباد میں ایف نائن پارک کھلاڑیوں سے بھر گیا۔کراچی میں شارع فیصل اور نرسی چوک میں بھی عمران خان کی کال پر لوگ باہرنکل آئے۔

ایف نائن پارک میں مظاہرے کی قیادت تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کی۔ خواتین۔مرد اور نوجوان بڑی تعداد میں پہنچے۔کارکنان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید اور شبلی فراز سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ یہ اس سازش کا تسلسل ہے 9 اپریل کو منطقی انجام تک پہنچی تھی۔یہ غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلہ ہے۔ایک لوٹا جو اس وقت ڈپٹی اسپیکر بناہوا ہے۔آصف علی زرداری کا کردار سے سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

Comments are closed.