فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قراردادکیلئے قومی اسمبلی اجلاس، پیپلزپارٹی کا بائیکاٹ

پاکستان پیپلز پارٹی نے توہین رسالت کے معاملے پر فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد کی منظوری کیلئے بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان میں معاہدہ قومی اسمبلی میں نہیں لایاگیا، حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا، پھرپابندی عائد کی۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سوسے زائد پولیس اہلکار زخمی، انٹرنیٹ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بند کر دی گئی، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں بیان نہیں دیا، کسی بھی مرحلے پر قومی اسمبلی  کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، اب پی ٹی آئی قومی اسمبلی  کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یہ ساری خرابی وزیراعظم عمران خان کی ہی پیدا کردہ ہے، اسے ٹھیک کریں یا گھر جائیں، پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ عجلت میں بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں کریں گے۔

Comments are closed.