پشاور کالی باڑی میں بم دھماکہ، خواتین سمیت 6 افراد زخمی

پشاور: شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، کالی باڑی میں کار بم دھماکے میں دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں آٹھ سے دس کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح ہوگیا۔

پشاور کے علاقے صدرکالی باڑی میں موٹر کار میں زور دار دھماکہ ہوا،دھماکے کے نتیجے میں  دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے،دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا ،عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا زور دار کہ اس کی آواز دوردور تک سنی گئی۔

پولیس حکام  کے مطابق دھماکے میں آٹھ سے دس کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا۔۔جو سفید رنگ کی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا ،سی سی پی او کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے معلوم کیا جائے گا کہ گاڑی کہاں سے آئی ،، مزید تفتیش سے ٹارگٹ کا پتہ چلے گا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم شخص گاڑی پارک کرتاہے اور گاڑی سے اترنے کے بعد چادر لپیٹ کر چلا جاتاہے جس کے بعد گاڑی میں زوردار دھماکہ ہوتاہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان ۔نے بم دھماکے کا نوٹس لیتےہوئے متعلقہ اداروں سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

Comments are closed.