پٹرولیم بحران کی تحقیقات، معاون خصوصی ندیم بابر عہدے سے فارغ

 اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن ندیم بابر کو عہدے سے ہٹا دیاگیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایاکہ جون 2020 میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوا جس کی ایف آئی اے نے تحقیقات کیں، اب ایف آئی اے کو فرانزک تحقیقات کا مینڈیٹ اور نوے دن دئیے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے کی رپورٹ پرایک کمیٹی بنائی جائےگی جووزیراعظم کوسفارشات دےگی، پتہ لگایا جائے گا کیا پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی گئی ؟ اور کس نے کی؟ جو سیلز بتائی گئی وہ واقعی اتنی ہی ہوئیں یا ان میں فرق تھا، ٹھوس ثبوت ملنے پرعدالت میں کیس دائر کیا جائے گا۔

اسد عمر کے مطابق تحقیقات کو شفاف اورغیر جانبدار بنانے کے لیے ندیم بابر کو ہٹایا گیاہے ۔ اسد عمر نے کہاکہ وزیر اعظم چینی سمیت تمام مافیا کے خلاف ڈٹے رہیں گے ، اب صرف رپورٹس نہیں ایکشن بھی ہوگا۔وفاقی وزرا کا کہنا تھاکہ آئندہ پٹرولیم بحران سے بچنے کے لیے قانون بہتر کریں گے جبکہ سزائیں بھی بڑھائی جائیں گی ۔

Comments are closed.