حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لٹر مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ۔ اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ۔ نیپر انے بجلی بھی جلی 1 روپے11پیسےفی یونٹ مہنگی کردی۔
ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیاہے ۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان منگل کو کیاجائے گا جو 15 روز کے لئے نافذ العمل ہوں گی ۔
دوسری جانب نیپرا نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے11پیسےفی یونٹ مہنگی کردی ۔صارفین سے اضافی وصولی دسمبرکےبلوں میں کی جائے گی، فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
Comments are closed.