اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج سستی ہونے کا امکان ہے، پٹرول 8 سے 10 روپے جبکہ ڈیزل 20 سے 25 روپے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے
پٹرول سستا کرنے کے لیے کابینہ سے مشاورت ہوگی اور اس سلسلے میں کابینہ سے سرکلر سمری کے ذریعے منظوری حاصل کی جاسکتی ہے، ذرائع کے مطابق آج رات کو پٹرول 8 سے 10 روپے سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل 20 سے 25 سستا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عوام کے ریلیف کے لیے مختلف تجاویز مانگی ہیں، وزیراعظم نے جس وقت ریلیف کا حکم دیا فوری ریلیف دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول سستا کرنے میں 15جولائی سے پہلے عمل درآمد کا امکان ہے۔ مجوزہ ریلیف پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیے جانے کا امکان بھی ہے۔
Comments are closed.