حکومت کا عوام پرنیا وار،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

مہنگائی کے مارے عوام کے لیے ایک ا ور بُری خبر۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ا ضافہ کر دیا۔ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل 5 روپے لٹر مہنگا کیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے لٹر اضافہ کیا گیاہے ۔مٹی کاتیل بھی 5 روپے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا۔ پٹرول کی نئی قیمت 103روپے69پیسہ فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 108روپے 44پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 67 روپے 86 پیسہ فی لیٹر مقرر ،مٹی کا تیل 70روپے 29 پیسے لٹر میں دستیاب ہوگا۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 31 د سمبر تک برقرا رہیں گی ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے شہری چیخ اٹھے ،کہتے ہیں چور اور احتساب کی باتیں سن سن کر کان پک گئے ، عوام کو ریلیف کب ملےگا۔ وزیر اعظم اپنے وعدے کے مطابق عوام کو ریلیف کسی بھی طرح کا ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ کل کے بجائے حکومت آج چلی جائے اچھا ہے ، یہ چور نہیں ہیں تو پیسہ عوام پر کیوں نہیں لگایا جا رہاہے، ہر ماہ جو اربوں روپے کی چوری انہوں نے روکی ہے وہ پیسہ کہاں جا رہا ہے ۔

Comments are closed.