پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 32 فی لٹر تک کمی کر دی گئی

  اسلام آباد:رمضان میں عوام کے لیے خوشخبری۔وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 32 فی لٹر تک کمی کر دی۔ پٹرول 1 روپے 79 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل 2 روپے 32 پیسے سستا کیا گیاہے ۔ نوٹیفکیشن جاری  کر دیاگیا ہے ۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے فی لٹر ،ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 21 پیسے لٹرکمی کی گئی ہے ۔ پٹرول کی نئی قیمت 108 روپے 56 پیسے ، ڈیزل کی 110 روپے 76 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 65 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔ مٹی کا تیل 2روپے سستا ہو کر 80 روپے فی لٹر دستیاب ہو گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیاگیاہے ۔

Comments are closed.