عوام کی دوہائی کام نہ آئی۔۔۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لٹراضافہ

حکومت نے ایک ماہ میں دوسری  مرتبہ پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 4 روپے  42  پیسے لٹر تک  اضافے کی منظوری دے دی ۔

  نوٹیفکیشن کے  مطابق  پٹرول 3روپے 20 پیسے جبکہ پائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا  کیا گیاہے ۔لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 42 پیسے  اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر اضافے  کیا گیاہے ۔

اب  پٹرول  109 روپے 20 پیسے فی لٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 113 روپے19 پیسے، لائٹ  ڈیزل  76 روپے 23 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 76 روپے 65 پیسے میں دستیاب ہوگا۔ یکم جنوری کو ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 95 پیسے فی لٹر تک کا اضافہ کیا گیاتھا۔

Comments are closed.