اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور وار کی تیاری،اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے دس روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے،پٹرول کی قیمت میں1 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ساڑھے 5 روپے فی لٹر اضا فہ تجویز کیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے ،نئی قیمتیں آئندہ پندرہ دنوں کے لئے نافذ العمل ہوں گی۔
Comments are closed.