حکومت کی پٹرولیم مصنوعات ساڑھے گیارہ روپے فی لٹرمہنگا کرنے کی تیاریاں ، اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔ ق
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول 11 روپے 50 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیاہے ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے ۔وزارت خزانہ آج نئی قیمتوں کااعلان کرے گی جو15 روز کے لیے نافذالعمل ہوں گی
Comments are closed.