پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی کا بوجھ،اہم فیصلہ متوقع

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سبسڈی کے خاتمے سے متعلق اہم فیصلہ آج متوقع ہے،اوگرا نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی ہوئی سبسڈی سے آگاہ کردیا ہے، سبسڈی کے خاتمے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کاامکان ہے۔

ذرائع کےمطابق حکومت پٹرول پر 29 روپے60 پیسے فی لٹرسبسڈی دے رہی ہے جو 16 مئی سے 45 روپے14پیسے تک پہنچ جائے گی، سبسڈی کے مکمل خاتمے سے پٹرول 195روپے فی لٹر ہو جائے گا۔ ڈیزل پر اس وقت فی لیٹر سبسڈی 73روپے 4 پیسے ہےجو 16 مئی سے 85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی، خاتمے کی صورت میں ڈیزل کی قیمت 230روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔

لائٹ ڈیزل آئل پرسبسڈی64 روپے 70 پیسے ہے اور 16 مئی سے یہ 68 روپےفی لیٹر ہوجائے گی،خاتمے سے لائٹ ڈیزل کی قیمت 186 روپے 31 پیسے ہوجائے گی۔ مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43 روپے 16 پیسے ہے جو50 روپے 44 پیسے ہونے سے مٹی کے تیل کی قیمت 176روپے ہوجائے گی۔پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے خاتمے اور نئی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

Comments are closed.