عوام کے لیے نئے سال کا تحفہ ، حکومت نے پٹرول اور ایل پی جی کی قیمت میں مزیداضافہ کر دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 95 پیسے فی لٹر تک کا اضافہ کیا گیاہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دےد ی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل 1 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا کیاگیاہے ۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.36 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.95 روپے فی لٹر اضافہ ہوا ۔ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 68 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی ۔
دوسری جانب اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بھی 16 روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ اب نئے سال کے پہلے دن عوام کو ایل پی جی 147روپے کلو جبکہ گھریلو سلنڈ ر 1740 روپے میں ملے گا۔ عوام کاکہناہے کہ 2020 میں بھی مہنگائی نے جینادوبھر کیے رکھا،لگتا ہے 2021 میں بھی کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔
Comments are closed.