ملائیشیاء میں قومی ائیر لائن کا ضبط طیارہ واپس مل گیا

ملائیشیا میں قومی ائیر لائن کا ضبط طیارہ واپس مل گیا۔پی پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے درمیان معاملات طےپانے کے بعد طیارہ پی آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیاہے ۔ فریقین کی باہمی رضامندی سے ملائیشیا کی عدالت میں زیرسماعت کیس خارج کر دیا گیا۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق جہاز کو مسافر پرواز کے طور پر واپس لایا جائے گا۔طیارے کی واپسی کیلئے عملہ ملائیشیاء روانہ کیا جا رہاہے اور توقع ہے کہ طیارہ آئندہ دو روز میں پاکستان پہنچ جائے گا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے طیارے کو 15 جنوری کو ملائیشیا میں روک لیاگیاتھا۔ طیارہ پری گرائن کمپنی سے لیز پر لیاگیاتھا جس کے مالکان اور ڈائریکٹرز بھارتی ہیں ۔

Comments are closed.