اسلام آباد: قومی ایئر لائن کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو گھر بھجوانے کی تیاری کر لی گئی، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سکیم کے ذریعے ادارے پر اضافی افرادی قوت کا بوجھ کم اور اربوں روپے کی بچت ہوگی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو گھر بھجوانے کا منصوبہ تبار کر لیا گیا ہے، پی آئی اے نے والنٹری سیپریشن سکیم کی مد میں حکومت سے 12 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مانگ لی ہے، جس کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی دے گی۔
قومی ایئر لائن کے فارغ کئے جانے والے ملازمین کو اڑھائی سال میں واجبات کی ادائیگیاں کی جائیں گی، اضافی افرادی قوت ختم کرنے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو سالانہ 4 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔
نیوز ڈپلومیسی کو موصول دستاویز کے مطابق مستقبل کے لیے پی آئی اے کے 30 جہازوں کے لیے ملازمین کی تعداد 7 ہزار 500 تک محدود کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، ایک جہاز کے ساتھ صرف اڑھائی سو ملازمین رکھے جائیں گے۔
Comments are closed.