راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے اپنی پہلی اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 476 رنز بنانے کے بعد ڈکلیئر کر دی۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا میچ اختتام کو پہنچا۔ کھیل کے دوسرے دن کا آغاز ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنا رکھے تھے اور کریز پر امام الحق 132 جبکہ اظہر علی 64 رنز کے ساتھ موجود تھے۔ کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 245 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔ پاکستانی بیٹرز امام الحق اور اظہر علی دوسرے روز کے پہلے سیشن میں بھی آسٹریلوی بولرز پر حاوی نظر آئے اور اسی دوران امام الحق نے 150 رنز مکمل کیے۔ کھانے کے وقفے کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا تو اظہر علی نے بھی 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 19 ویں سنچری مکمل کی۔
Another Test 100 for @AzharAli_ his teammates celebrate 😍🙌#PAKvAUS #BoysReadyHain pic.twitter.com/IdToY7nMvI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2022
پاکستان کی دوسری وکٹ 313 رنز پر گری جب امام الحق 157 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 414 رنز پر گری اور قومی کپتان بابراعظم 36 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ بابر کے بعد 444 کے مجموعے پر پاکستان نے چوتھی وکٹ گنوائی، امام کی طرح اظہر علی بھی ڈبل سنچری نہ کرسکے اور 185 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔
Caught 🤲🏼 @AzharAli_ heads back to the dugout after a magnificent innings. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/8yS21OSIej
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2022
آسٹریلیا نے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام تک پانچ رنز بغیر کسی نقصان کے بنالئے ہیں جبکہ عثمان خواجہ 5 رنز اور ڈیوڈ وارنز بغیر کسی رنز کے کریز پر موجود ہیں۔
Comments are closed.