الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 249 کراچی میں ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی، مفتاح اسماعیل کی درخواست پر انتخابی نتائج جاری کرنے سے روک دیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی این اے 249 کراچی میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی، لیگی رہنما کی درخواست پر سماعت 4 مئی کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا بھی حکم دے دیا، حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ ہونے کے بعد این اے 249 ضمنی الیکشن کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ این اے 249 ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنر کو بھیجی گئی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ ضمنی الیکشن کے دوران 30 سے زائد پولنگ اسٹیشن کے نتائج موصول نہیں ہوئے، کچھ پریذائیڈنگ افسران کے رویئے پرتحفظات ہیں، فارم 45 اور فارم 47 کے نتائج میں بھی فرق ہیں، آراونے ان کی تمام دراخواستیں مسترد کردی ہیں، یہ رویہ آراوکا متعصب ہونا واضح کرتاہے۔
Comments are closed.