اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے ۔ملکی سیاسی صورتحال، دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹیلیفونک بات چیت کے دوران کہا کہ حکومت کو ایک باضابطہ سازش کے تحت ہٹایا گیا، قومی رجحانات کی حامل محب وطن قوتوں کو باہم ملکر اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔ اس موقع پر امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے دورِ اقتدار میں دونوں جماعتوں میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت و منظوری سے پرویز خٹک اور اسد قیصر جماعت اسلامی سے روابط آگے بڑھانے کا فریضہ سرانجام دیا جارہا ہے۔
Comments are closed.