وزیراعظم شہبازشریف کا پانچ بنیادی اشیاء ضروریہ پرسبسڈی کا فیصلہ

 اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کھانے کی پانچ بنیادی اشیاء پر عوام کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ملک بھر کے متوسط اور پسے ہوئے طبقے کو یہ ریلیف یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے دیا جائے گا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت یوٹیلٹی اسٹورز کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پانچ بنیادی اشیاء ضروریہ پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیاگیا جن میں آٹا، چینی، گھی، دالیں، اور چاول شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غریب اور پسماندہ طبقے کیلئےریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال پانچ بنیادی اشیاء ضروریہ کم نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔ متوسط اور پسے ہوئے طبقے کو یہ ریلیف یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورز کے نیٹ ورک میں تو سیع کی منظوری دیتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے جامع منصوبہ دو ہفتے میں پیش کیا جائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پسماندہ طبقے کو اس وقت ریلیف کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور اسے یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سبسڈی کا طریقہ کار شفاف اور ڈیجیٹل بنایا جائے اور مختلف سبسڈیاں یکجا کرکے جامع نظام تشکیل دیاجائے ،سبسڈی کے نظام میں اصلاحات کیلئے وزیرخزانہ، وزیرصنعت و پیداوار اور وزیرتخفیف غربت ملکر حکمت عملی تشکیل دیں۔

Comments are closed.