الیکشن ضرور ہوں گے،نتائج سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا، وزیر اعظم

 کوئٹہ :نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن ضرور منعقد ہوں گے ، تاہم ان کے نتائج سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن صاف، شفاف اور منصفانہ ہوں گے، تاہم ان کے نتیجے سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔سب دن گنتے ہیں کہ کاکڑ کب جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی غیرقانونی تارکین وطن کےحوالے سےپالیسی میں تبدیلی نہیں ہوگی۔ قوم پرست سمجھتے ہیں کہ تمام چیزیں ان کی نظر سے دیکھی جائیں۔ قوم پرست ہرچیزکواپنی نظرسےدیکھتےہیں۔ بلوچستان میں لوگ کہتےہیں شفاف انتخابات نہیں ہوئے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ عام انتخابات صاف اورشفاف ہوں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم انتخابات کا انعقاد نہ کرواتے تو داغ ہوتا، ہم انتخابات ضرور کروائیں گے اور الیکشن کمیشن انتخابات منعقد کرے گا، اس کے نتائج پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ لسبیلہ میں جام کے مقابلے پر اگر کوئی غیر معروف شخصیت انتخابات میں کامیاب ہو جائے تو یہ بڑی بات ہوگی۔ بلوچستان عوامی پارٹی میں الیکٹیبلز اکٹھے ہوئے تھے، صرف نام نیا تھا۔وزیراعظم نے بتایا کہ سوئی گیس میں صرف بلوچستان کو استثنی ٰدیا گیا ہے۔ ہمارے پاس نئے منصوبوں کا مینڈیٹ نہیں۔

Comments are closed.