اسلام آباد: وزیراعظم نے منحرف اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے موصول ہونے والے جوابات مسترد کرتے ہوئے بطور پارٹی چیئرمین اراکین قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔
ا مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور عامر محمود کیانی نے چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز تیار کیے ۔ منحرف اراکین کے خلاف دستاویزی ثبوت بھی ریفرنسز کے ساتھ بھجوائے جائیں گے۔مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63-اے (ون) کے تحت ریفرنسز تیار کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملک کا دستوراراکین پارلیمان پر صداقت و امانت کی بنیادی شرط عائد کرتا ہے، ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین نے پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کی ہدایات سے کھلا انحراف کیا ہے، ضمیر فروشی اور ہارس ٹریڈنگ جیسے سنگین دستوری جرم کے مرتکب اراکین صادق و امین بھی نہیں رہے۔مشیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کے تحت ریفرنسز جلد اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیے جائیں گے۔
Comments are closed.