آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کشمیر کاز اورکشمیری بھائیوں کی ہمیشہ حمایت جاری رکھے گی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فاروق حیدر خان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کشمیری عوام اور کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھے گی۔
پاکستان میں افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل نے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاک ، افغان تعلقات ، خطے کی سیکیورٹی صورت حال اور افغان مصالحتی عمل پرپیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں پاک افغان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments are closed.