وزیراعظم شہبازشریف کی لندن میں نوازشریف سے اہم ملاقات

لندن:وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات ہوئی ہے۔لندن میں مقیم مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ،وزیراعظم شہبازشریف سے گرم جوشی سے ملے اور شہباز شریف کو تھپکی دی۔

اس موقع پر احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف شاہد خاقان اور سعد رفیق نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر اسحاق ڈار عابد شیر علی اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے وزیر اعظم اور پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی انتخابی اصلاحات کا عمل جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور اس بعد ملک میں الیکشن کروائے جائیں۔

 ذرائع کا کہناہے ملاقات میں عمران خان کی اداروں کے خلاف تقاریر اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا مہم کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے ہدایت کی ملک میں انتشار پھیلانے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے ، ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم کی وطن واپسی پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Comments are closed.