وزیرِاعظم نے تحصیل وضلعی انتظامیہ اور مسابقتی کمیشن کے ذریعے اشیائے خوردو نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے ساتھ ساتھ منافع خوروں اورمافیا کے خلاف بھرپور کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر، وزیرصنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، وزیر مملکت براے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب ، معاون خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی،وزیرخزانہ شوکت ترین، چیف سیکرٹری پنجاب اور بلوچستان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ اور مسابقتی کمیشن کے ذریعے اشیائے خوردو نوش کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ منافع خوروں اور مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔
وزیرِاعظم نے چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ قیمتوں کے حوالے سے غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارواء کو یقینی بنایا جائے ۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے قیمتوں کی مستقل بنیادوں پر نگرانی اور مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے حوالے سے قائم سیل کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
Comments are closed.