وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات، مادر وطن کے دفاع کاعزم

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیاگیاکہ قوم کی حمایت سے مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ع

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفیٹنٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملکی ، علاقائی اور خطہ کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیاگیاکہ قوم کی حمایت سے مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

Comments are closed.