وزیراعظم کی سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ شب کیچ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ہماری سیکورٹی فورسز کے حوصلے کسی صورت متاثر نہیں کرسکتیں۔ دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے شہید اہلکاروں کے لیے بلندی درجات جب کہ متاثرہ خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔  وزیراعظم نے واقعہ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔

Comments are closed.