اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔وزیر اعظم نے ساڑھے تین سال میں 47 غیر ملکی دورے کیے جن پر 20 کروڑ 37 لاکھ 67 ہزار سے زائد کے اخراجات ہوئے ۔
وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں متحدہ عرب امارات،چین اور ملائیشیا کے 3 غیر ملکی دورے کئے جن پر 4کروڑ56لاکھ15 ہزار سے زائد اخراجات آئے۔2019 میں وزیراعظم نے 16 غیر ملکی دورے کئے اور ان پر 11کروڑ69 لاکھ 11 ہزار کے اخراجات ہوئے ۔
سال 2020 میں وزیر اعظم کے چار غیر ملکی دوروں پر 1 کروڑ 36لاکھ 37 ہزار جبکہ 2021 میں 5 غیر ملکی دوروں پر 2 کروڑ 76لاکھ 2 ہزار روپے سے زائد کےاخراجات ہوئے۔
Comments are closed.