وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن کو معلوم نہیں کہ بلیک میل ہوتا ہوں نہ دباو میں آتا ہوں،اتحادیوں سے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔ ہر جگہ بیٹھا مافیا تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں مسلم لیگ ق نے شرکت نہیں کی ۔ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ اتحادیوں سے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے،ہم لوگ پاکستان کو بہتر بنانے کے لیے اکھٹے ہیں جبکہ اپوزیشن کیسز سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بلیک میل کررہی ہے اور ملک کو نقصان پہنچانےپر تُلی ہوئی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہاکہ عوام کے مساَئل حل کرنے کے لیے میکانزم تیار کر لیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کو حکومت ملی تو ملک ڈیفالٹ ہونے کے جا رہا تھا،17 سال بعد کرنٹ اکاونٹ خسارہ مثبت ہوا،معاشی ٹیم کی محنت سے ملکی معیشت کو استحکام ملا۔مہنگائی اور حلقوں کے مسائل کا احساس ہے،ہر جگہ بیٹھا مافیا تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہے ، دو سال تک فوکس معیشت کو مضبوط بنانے پر تھا ،اب توجہ فلاحی منصوبوں پر مرکوز ہے۔
ظہرانے میں شریک ایم کیو ایم اور جی ڈی اے رہنماوں نے کہا کہ سندھ کے ہر محکمے پر صرف پیپلزپارٹی کا کنٹرول ہے،، صوبائی بیوروکریسی وفاق کے منصوبے بھی پیپلزپارٹی کی مرضی سے چلا رہی ہے ۔ وفاقی حکومت کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر کام بھی انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ حکومت ،وفاقی منصوبوں پر اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے۔ وزیر اعلی ٰ بلوچستان جام کمال نے کہاکہ موجودہ دورحکومت میں بلوچستان میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے لیکن ان منصوبوں کی تشہیر نہیں ہو رہی۔
Comments are closed.