وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ملک میں خوراک کی رسد متاثر ہوئی، غلط وقت پر بارش سے فصل کو نقصان ہوا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بھی گندم کی دو فصلیں تباہ ہوئیں جس کے نتیجے میں ملک میں تخمینے سے کم گندم پیدا ہوئی۔
نیا پاکستان سرٹیفکیٹ لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے و زیر ا عظم نے کہاکہ چینی پر بدقسمتی سے ملک میں کارٹلائزیشن ہے، شوگر ملز مل کر قیمتوں میں اضافہ کردیتی ہیں، اس کے خلاف اقدامات کررہے ہیں، قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ اب آگے ایسا نہیں ہوگا، گندم اور چینی دونوں میں یہ مسائل نہیں آنے دیں گے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کے تمام اشاریے مثبت ہیں، مشکل وقت سے نکل کر ملک صحیح راستے پر چل رہا ہے، تاہم خرچوں کو کم کرنے سے مشکلات آتی ہیں۔گزشتہ حکومتوں کا بوجھ نہ ہوتا تو ہمیں مزید قرضے نہ لینے پڑتے، پچھلے چار ماہ میں ملکی قرضے میں کوئی اضافہ نہیں کیا، 17 برس بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک کوارٹر میں سرپلس ہوگیا ہے اور روپے کی قدر میں بھی بہتری آرہی ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اسکیم سے اوورسیز پاکستانی رقم بھی لاسکیں گے اور ریٹرن بھی اچھا ملے گا، اوورسیز پاکستانیوں کو قائل کریں گے اپنا پیسہ پاکستان لائیں۔
Comments are closed.