ایک ڈاکو لندن جاکر بیٹھ گیا، شاپنگ اور کھانے کھا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے پہلے دن کہا تھا یہ سارے چور ڈاکو اکھٹے ہو جائیں گے، آج پی ڈی ایم کے نام پر یہ سارے ایک ہوچکے ہیں، یہ کہتے ہیں ہم نے کب این آراومانگا، انہوں نے نیب ترامیم کے معاملے پر لکھ کر 34 صفحات کا این آر او مانگا، انہوں نے جو ترامیم دیں اسکا مطلب نیب کو دفن کرنے کے مترادف تھا۔

 پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ا فتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہاکہ کہ ایک ڈاکو لندن جاکر بیٹھ گیا، وہاں شاپنگ کر رہا اور کھانے کھا رہا ہے ، یہاں ملک میں لوگوں کو کہتا ہے میری چوری بچانے لیے باہر نکلو، کیا عوام بے وقوف ہے؟، جو عوام کو بیوقوف سمجھتا ہے اس سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں، لکھ کر دیتا ہوں کہ عوام کبھی بھی چوروں کے لیے باہر نہیں نکلے گی۔

 عمران خان نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں اور مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں، جب یہ لاہور جلسہ کررہے تھے تو پوری قوم نے دیکھا میں کیا کررہا تھا، ڈائیلاگ کا بہترین فورم تو پارلیمنٹ ہے، اپوزیشن بڑے جلسے کررہی ہے، میں چاہوں تو اب بھی ان سے بڑا جلسہ کر سکتا ہوں، لیکن مجھے عوام کو کورونا سے بچانے کی فکر ہے۔

وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کروائیں گے، ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے شو آف ہینڈز کے ذریعے الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے، شو آف ہینڈز کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کررہے ہیں، ہم نے اپنے 20 ایم پی ایز کو ہارس ٹریڈنگ پر پارٹی سے نکالا، ہم حکومت میں ہیں، ہم چاہیں تو خفیہ رائے شماری کا فائدہ لے سکتے ہیں لیکن بے شک ہمیں فائدہ نہ ہو، سینیٹ انتخابات شفاف طریقے سے ہونے چاہئیں۔

Comments are closed.