سیاست اور جمہوریت کی آڑ میں مال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں قبضہ مافیا سے سرکاری زمینیں خالی کرائی جائیں گی،سیاست اور جمہوریت کی آڑ میں کسی کو مال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی وزراء کا اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، براڈشیٹ، قبضہ مافیا سمیت اہم معاملات پربریفنگ دی گئی ۔مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے سرکاری املاک پر قبضہ،کھوکھر برادران، جاوید لطیف اوردانیال عزیر کے سرکاری اراضی پر قبضے سے متعلق مقدمات پر بریفنگ دی ۔ اجلاس کو بتایا گیا15 سے 20 ارب کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں قبضہ مافیا سے سرکاری زمینیں خالی کرائی جائیں گی،سیاست اور جمہوریت کی آڑ میں کسی کو مال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔فارن فنڈنگ کا الزام لگانے والے خود فارن فنڈنگ میں ملوث نکلے، مولانا کو بھی فارن فنڈنگ کا جواب دیناہوگا۔ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پر وزیر اعظم نے کہا کہ اوپن بیلٹ کے لیے آئینی ترمیم لائیں گے، چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات شفاف ہوں۔ظالموں چوروں کے ساتھ کھڑنے ہونے کا نام سیاست نہیں۔ہمارے خلاف کیس کیا کرنے والے خود پھنس چکے ہیں۔

اجلاس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ پر ترجمانوں کو بھی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب یہ اردوترجمہ کروائیں گے تو انہیں پتہ چل جائے گا،براڈشیٹ سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ہی براڈشیٹ کی تحقیقات کریں گے، کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں۔

Comments are closed.