غربت، جہالت، ناانصافی اور بدعنوانی کے خاتمے سے سنہرا دورشروع ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ سال 2019 میں پاکستان میں سنہری دورکا آغازہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا۔ جس میں  نئے سال کی آمد پرپیغام میں کہا کہ ملک میں چار بیماریوں کے خلاف جہاد کرنا ہوگا جن میں غربت، جہالت، ناانصافی اور بدعنوانی شامل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انشاء اللہ سال 2019 میں پاکستان میں سنہری دورکا آغازہوگا۔

Comments are closed.