وزیراعظم عمران خان نےیوم شہدائے کشمیرکے موقع پرکشمیری شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بھارتی قبضے،ظلم وبربریت کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد مزاحمت و قربانیوں کی تاریخ بدل چکی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اس روز ڈوگرا مہاراجہ کے فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی۔
عمران خان نے کہا کہ بھارتی قبضے، ظلم وبربریت کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد مزاحمت و قربانیوں کی تاریخ بدل چکی ہے، بھارتی ظلم وبربریت کےخلاف کشمیریوں کی مزاحمت کا جذبہ آج بھی زندہ ہے، کشمیری مرد اور خواتین بھارت کے غیرقانونی قبضے کےخلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کےذریعے کشمیریوں کو حق خودارادیت کی ضمانت دی گئی، پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک پاکستان کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
Comments are closed.