وزیراعظم نے ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لانچ کرنے کی منظوری دے دی

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے ملک میں سب سے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لانچ کرنے کی منظوری دے دی ۔کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو 6 دسمبر سے شر وع کی جائے گی ۔

 پروگرام کے تحت ملک بھر میں کرکٹ ہاکی فٹ بال سمیت 12 کھیلوں کا ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے چاروں صوبوں کو 25 ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ملک بھر کی جامعات میں ہائی پرفارمنس سینٹرز بھی بنائے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر نوجوانوں سے خطاب کا بھی فیصلہ کیاہے۔

Comments are closed.