اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت پانچ سال ضرور پورے کرے گی ،اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو بسمہ اللہ کرے ۔ عسکری قیادت کیساتھ تعلقات مثالی ہیں ، آرمی چیف کو مزید توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں، نومبر ابھی بہت دور ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن زدہ پارٹیوں سے ان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو بسمہ اللہ کرے ۔ وزیر اعظم عمران خان اعتراف کیاکہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے، تمام تر شواہد کے باوجود یہ لوگ بچ کر نکل رہے ہیں، شہباز شریف کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں،کیا کوئی انکار کر سکتا ہے شہباز شریف نے کرپشن نہیں کی۔ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ سے پارٹی کو بہت نقصان ہوا اور تنظیمی سطح پر یہ پارٹی کی بہت بڑی ناکامی ہے، اللہ کا شکر ہے ہمارے ووٹ بنک میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔
پنجاب حکومت کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ وہ وزیر اعلی ٰ عثمان بزدارکی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں، ان کے بہت سارے اچھے کاموں کی تشہیرنہیں ہو پاررہی۔حکومت کے لیے آئندہ تین مہینے کافی اہم ہیں جس میں ہمیں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ علاقائی اور خارجہ پالیسی کی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم کاکہناتھا کہ پاکستان کے چین اور امریکہ دونوں کیساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
Comments are closed.